06:29 , 16 نومبر 2025
Watch Live

سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروس دوبارہ فعال کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس سے قلیل مدتی سفر کے خواہشمند پاکستانیوں کو سہولت حاصل ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان اور سویڈن کے حکام کے درمیان اسٹاک ہوم میں سیاسی مشاورت ہوئی، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ اور سویڈن کے وفد کی قیادت ڈی جی برائے عالمی اُمور نے کی۔

ترجمان کے مطابق، 7 جولائی 2025 سے پاکستانی شہری 90 دن کے مختصر قیام کے لیے سویڈن کا ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

دفتر خارجہ نے سویڈن کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور باہمی تعاون کا مظہر ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION